ب مقامی حکومتوں کے نظام کے تحت وسائل کی مناسب تقسیم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قبائلی

Similar documents
Paternalistic Leadership Questionnaire (PLQ) Short Version

PolyU s MOOC Journey Professor Eric Tsui Chair of the MOOC Steering Group & Advisory Committee on ELearning The Hong Kong Polytechnic University

Handbook for leaseholders and shared owners

Data Protection Policy

Plan Comparison Guide

BLUE COVERAGE TO MEET YOUR NEEDS

How to Attain the Pleasure of Allah?

Azad Jammu & Kashmir Public Service Commission Competitive examination for the post of Assistant Commissioner/ Section Officer (B-17)

Rhode Island College

Plan Comparison Guide

PLAN COMPARISON 2015 HEALTH INSURANCE FOR INDIVIDUALS AND FAMILIES. The coverage you need and the options you want from Highmark Blue Shield

The Best Health Insurance Plan - Highmark 5504B-1114 Review

MetroPlus FIDA Plan: Summary of Benefits H9115_MEM0004v3 CMS Approved

MORE THAN JUST COVERAGE GET A HEALTHY ADVANTAGE WITH PPO BLUE

The Pennsylvania State University Groups , 01, 02, 03, 30, 31, 32, 33, 34, 40, 41, 42, 80, 81, 90, 91 Effective January 1, 2015 Produced

(TTY/TDD

ﺎﺘ ﻨ ﻤ ھ تﺎ ر ﻦ ﻓ MCSE 2003: Course Group Course name Exam # Duration(hrs) Salary(Rials) Network+:

Prayer Book for. Children &

WHAT IS TREATMENT FOR HEP C?

ﺮﺋﺎ ﻤﱠﻀﻟا The Arabic Pronouns

Appendix 1. HPVTest of Cure Management

نام دوره : Configuring Advanced Windows Server 4714 Services

Why Won t you Think?

Overview. Map of the Arabic Languagge. Some tips. Need to over-learn to reach a stage of unconscious competence. Recap Parts of Speech

Rule Based English to Urdu Machine Translation

Islamic Studies. Student Workbook. Level 1. Name. 2 Dudley Street Cheetham Hill Manchester, M89DA. manchestersalafischool.

Study of Noun Phrase in Urdu

CONFIGURING CLIENT ACCESS SERVERS

Use a market order to ensure execution of the order (exact price is not assured).

Birmingham, Sandwell and Solihull Non-Emergency Patient Transport Service. Patient Charter and Eligibility Criteria

Front: English AP 1500 NU

Recite with the Heart

MetroPlus FIDA Plan: Summary of Benefits H9115_MEM0051 CMS Approved

Important safeguards:

Advertisement Techniques: A Contrastive Study between Single-Gender and Coeducational Institutes

معرفی چند منبع در زمینه آموزش برنامه نویسی MATLAB یا متلب

جلس حض ری ورا با WorkShop رسیذ.ایي د ر ب د بخص 10 جلس ای تقسین ب ذی گردیذ.بخص ا ل ضاهل را ا ذازی سایت ساخت لیست Infopad ارتباط با SharePoint ب د

. / # 0 %! ( # ( )

Arabic Grammar Rules for Madeenah Book One

Viewpoints in the Translation of the Holy QURAN

South Ayrshire Local Policing Plan

Lingoistica.com. Persian Portal of News, Resources, and References in Linguistics. Google translation: A semantic structure analysis

Some issues in Translating Nouns in Abdullah Yusuf Ali s Translation. of the Meanings of the Holy Quran. Adnan Abu-Mahfouz

Home User Guide. Felix Court, Warner Road, Camberwell, London SE5 9HQ

Strategic Planning. Dr. Mehran Sepehri Dr. Ali Kermanshah Graduate School of Management. Spring

A Comparative study on organizational positions of health management and information technology department of hospitals and proposing a model for Iran

"With computer crimes law called Web access is not possible."

Corrosion Behaviour of Aluminium Alloy 7020-T6 welded Joint in Sea Water at Different Variables

SIMILAR THESAURUS BASED ON ARABIC DOCUMENT: AN OVERVIEW AND COMPARISON

Evaluation of the Prevalence of Drug Abuse and Smoking in Parents of Children with Attention Deficit Hyperactivity Disorder

Common Vocabulary in Urdu and Turkish Language: A Case of Historical Onomasiology

Assessment of seed storage protein composition of six Iranian adopted soybean cultivars [Glycine max (L.) Merrill.]

The MORPH2 new version: A robust morphological analyzer for Arabic texts

Solving Linear Programming Problems By Using Excel s Solver Salim A. Saleh 1, Thekra I. Latif 2 1

30 Hadith for Children

Assessment of Some Medical Malpractice Cases During Surgical Procedures in Yemen

Letter position dyslexia in Arabic: From form to position

TEACHING ARABIC AS A SECOND LANGUAGE

Iranica Journal of Energy & Environment

THE GOLD DINĀR AND SILVER DIRHAM: ISLAM AND THE FUTURE OF MONEY

Word Repetition in the Qur an Translating Form or Meaning?

An Introduction to an Islamic Theory of Economic Development

Sun Tracking System Based On Neural Network

Expansion and Implementation of a 3x3 Sobel and Prewitt Edge Detection Filter to a 5x5 Dimension Filter

READY NEW YORK MY EMERGENCY PLAN

آندومتريوز و سالمت جنسي: يک مرور نظام مند. Archive of SID.

EVALUATION OF ALLAWABLE BEARING CAPACITY OF SOIL BY PLATE BEARING TEST. A CASE STUDY IN AL-DIWANIYAH CITY

Specialized HIGH SCHOOLS. Student Handbook

What's New?... 4 New Topics... 4 Updated Topics... 4

LUGHAT-UL-QURAN DICTIONARY OF QURAN VOLUME I. Ebook edition. Originally compiled in Urdu by Allama Ghulam Ahmad Parwez

Psychiatrist, Lebanon

The Ambiguity of Gender. in English - Arabic Translation

Atkins, Hilary et al ( 2001). Learning Style Theory and Computer MediatedComunication. Retrived from Educational Resources Information(ERIC).

Indexing of Arabic documents automatically based on lexical analysis

DEUTSCH LERNEN LEARNING GERMAN

Anthology of Arabic poems About the Prophet and the faith of Islam Containing the famous poem of Sharfuddin Abi Abdullah Mohammed al-busiri

PULSE WIDTH MODULATION FOR HIGH PERFORMANCE HYBRID STEPPER MOTOR

The Beginner s Guide to Arabic by Mohtanick Jamil

Evaluation and Seepage Analysis of Rock-Fill Dam Subjected to Water Level with Seep and Flac in Gotvand-Olya Dam

الطريقة المثلى لتعبير الرؤيا. dream INTERPRETATION. according to the qur aan and sunnah. by Dr. Abu Ameenah Bilal Philips

Arberry's Qur'anic Translation Pitfalls: Analysis, Implications

PROCESS ENGINEERING EVALUATING THE PERFORMANCE OF A BULK-MILK COOLER ON A DAIRY FARM

مجلة جامعة بخت الرضا العلمیة العدد التاسع دیسمبر ٢٠١٣ م [ [ISSN University of Bakht Alruda Scientific Journal Issue No.

Agile vs. UML Software Development Methodologies for Dynamic Market (A Comparative Study)

TAGUCHI EXPERIMENTAL DESIGN AND ARTIFICIAL NEURAL NETWORK SOLUTION OF STUD ARC WELDING PROCESS

The Prohibition of. A Fatwa Issued By Shaykh M. Hisham Kabbani and Dr. Homayra Ziad

Trying a fertigation program for bean using expert system

Winter 2016 Schedule of Classes. Iconic Campbell Photo by CACE Photography Teacher Terry Yu. See p. 10

A Proposed Approach for Plastic Limit Determination Using the Drop-Cone Penetrometer Device

طلب العلم فریضة على كل مسلم Acquisition of knowledge is compulsory upon every Muslims 4 و م ا خ ل ق ت ال ج ن و ال ا ن س إ ل ا ل ی ع ب د ون

IRAQI SHEEP AND GOAT

Warm Forming of Aluminum Alloy 2024 at Different Temperatures

Irene Forstner Müller, Pamela Rose, Chiara Reali, Hervé Tronchère

تعریف Big Data. موضوعات مطرح در حوزه : Big Data. 1. Big Data Foundations

SpectraMind Technologies is a medium software firm provides advanced technical solution to large number of business activities and industries.

CRITICAL SUCCESS FACTORS IN ENTERPRISE RESOURCE PLANNING (ERP) SYSTEMS IMPLEMENTATION

EB-5 PROJECTS PORTFOLIO

Arabic and English Phonetics: A Comparative Study

Problems of Translating Homonymy in. The Glorious Quran: A Comparative Analytical Study. Prepared by. Yasmeen Imad Abedelrazq.

Biomechanical Aspects of Shoulder and Hip Articulations: A Comparison of Two Ball and Socket Joints

Transcription:

قومی وطن پارٹی انتخابی منشور 8102 تمہید : قومی وطن پارٹی شہید وطن حیات محمد خان شیرپاؤ کی جدوجہد کا تسلسل ہے شہید وطن حیات محمد خان شیرپاؤ نے پاکستان کے غریب پسے ہوئے محنت کش طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ان کا سیاسی کردار اور عوام دوست رویہ عوام کے دلوں میں زند ہ و جاوید ہے قومی وطن پارٹی ان کی اسی جدوجہد اور قربانی کی ترجمانی کرتی ہے شہید وطن حیات محمد خان شیرپاؤ کے نظریاتی تصور کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی وطن پارٹی کا قیام عمل میں الیا گیا تاکہ اقلیتی قومیتوں اور باالخصوص پختونوں کی محرومیوں اور مسائل کاخاتمہ کیا جائے قومی وطن پارٹی روایتی قوم پر ست اور فرسودہ نظام کی حامی جماعتوں کے برعکس عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدمات پر یقین رکھتے ہوئے قومی وطن پارٹی یہ عہد کرتی ہے کہ اگر عوام نے اس پر اعتماد کیا اور ووٹ کے ذریعہ ہمیں کامیاب کروایا تو ہم اقتدار میں آکر ترجیحی بنیادوں پرمندرجہ ذیل نکات کو عملی جامہ پہنائیں گے امن عامہ 0 پختون سرزمین پر امن اور ترقی کو یقینی بنایا جائے گا جس کی خاطر افغانستان سمیت تمام ہمسایوں سے بہترین تعلقات کا قیام الف دہشت گردی کے شکار افراد اور ان کے لواحقین کے بحالی اور فالح وبہبود کے لیے ایک ٹرسٹ قائم کیا جائے گا جسے'' Terrorism Trust ''کہا for the Victims of جائے گا ب افغانستان کے ساتھ خطہ میں دیرپاامن اور استحکام کیلئے اقتصادی اور تجارتی رابطے کو مزید فروغ دیا جائے گا اور پڑوسی ملک افغانستان کو چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات سے مستفید کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے خطے میں امن اور خوشحالی دونوں ممالک میں امن سے جڑا ہوا ہے اور افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کی سالمتی اور امن کی ضمانت ہے صوبائی حقو ق ۲ صوبائی حقو ق کے حصول بشمول صوبے کے وسائل پر صوبے کا اختیار این ایف سی ایوارڈاور چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری میں صوبے کے پورے حصے کی خاطر نئے عمرانی معاہدہ کیلئے جدوجہد کی جائے گی تاکہ ہمارا صوبہ بھی سی پیک کے ثمرات سے مکمل مستفید ہوسکے اس کیلئے بھر پور جدوجہد اور ہر فورم پر بھر پور آواز اٹھائی جائے گی انضمام شدہ اضالع کی ترقی NFC-3 میں ایک فیصد حصہ جو کہ دہشت گردی سے متاثرہ عالقوں کی بحالی کیلئے مختص کیا جاتا ہے اسے حقیقتا ایسے متاثرہ عالقوں کی بحالی کیلئے استمعال ہونے کو یقینی بنایا جائے گا الف فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد تمام آئینی قانونی اور انتظامی تقاضوں کو یقینی طور پر عملی جامہ پہنانے اور قبائلی اضالع میں بسنے والے تمام شہریوں خصوصا اقلییتوں اور عورتوں کے مساوی حقوق کو یقینی بنانا انضمام شدہ عالقے میں صوبائی اسمبلی کیلئے الیکشن کے فوری انعقاد کو یقینی بناناتاکہ 8102 کے انتخابات میں ان عالقوں کیلئے نوتخلیق شدہ نشستوں پر انتخابات منعقد کئے جا سکیں اس کے ساتھ ساتھ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے مقامی حکومت کے فی الفور قیام کویقینی بنانا مقامی حکومتوں میں متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت عورتوں کی سیاسی عمل میں شمولیت کو یقینی بنانا ب مقامی حکومتوں کے نظام کے تحت وسائل کی مناسب تقسیم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قبائلی

اضال ع جو اب خیبر پختونخواہ کا حصہ ہے اس کی تعمیر نو کیلئے "کمیشن برائے تعمیر نو اور بحالی تعمیرقبائلی عالقہ جات " کا قیام عمل میں الیا جائے گا انضمام شدہ عالقوں کیلئے مختص کئے گئے فنڈز پسماندہ عالقوں کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے بروئے کار الئے جائیں گے تاکہ ان عالقہ جات کو صوبہ کے ترقی یافتہ عالقوں کے برابر الیا جاسکیں صنعت ۴ نوجوانوں بالخصوص ہنر مند افراد بشمول خواتین کو روزگار کی فراہمی کے لیے صوبے بھر میں صنعتوں کا جال بچھایا جائے گا اور گدون انڈسٹریل سٹیٹ کی طرز پرجدید نئی صنعتوں کا قیام عمل میں الیا جائے گااورصوبائی وسائل سے تیار ہونے والی بجلی کوان صنعتوں کو ارزاں نرخوں پر فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائے گا تعلیم -۵ تعلیم کے شعبہ جات کو مکمل خود مختاری ہر ضلع میں یونیورسٹی یا سب کیمپس کا قیام یقینی بنانا ملکی پیداوارکا چار فیصد تعلیم کیلئے مختص کیا جائے گا اور لڑکیوں خصوصی افراداور خواجہ سراؤں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جائے گی الف طلباء یونینز کو مکمل بحال کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی کیونکہ اسی سے نوجوان قیادتیں سامنے آئیں گی جو مستقبل میں ملک کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گی ج قومی وطن پارٹی تعلیمی اصالحات کے نظام کے تحت تمام وسائل کو بروئے کار التے ہوئے برابری کی بنیاد پر تمام بچوں کو یکساں تعلیم دینے کا عزم رکھتی ہے لہذا اس نظام کے تحت پہلی ترجیح معیاری تعلیم اوراعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کے زیر نگرانی بچوں اور بچیوں کی تعلیم یقینی بنانے کے لیے ساالنہ تعلیمی بجٹ کا جائزہ لینا اور ساالنہ اعداد وشمار کی روشنی میں امتیازات کا خاتمہ کیا جائے گا قومی وطن پارٹی تعلیمی اصالحات کے نظام کو قابل نفاذ بنانے کیلئے اساتذہ کی تربیت اور فالح وبہبود کے لیے موثر قانون سازی کو یقینی بنائے گی ترقی نسواں نوجوانان و اقلیت ۶ بے روزگارنوجوانوں کو روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گی اور ان کو روزگار کیلئے 81 الکھ روپے بالسود اور آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے موثر اور عملی اقدامات الف پارٹی جنس کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی مخالف ہے وہ خواتین کے خالف تمام قسم کے امتیازی قوانین اور پالیسیوں کے خالف جدوجہد کرتی رہے گی خواتین شرح خواندگی میں اضافہ سیاسی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے پارٹی ہر سطح پر مساوی حقوق کی یقین دہانی کرتے ہوئے ان کے حقوق کے لئے سرگرم تنظیموں کے مطالبات کی حمایت اور جدوجہد میں شریک ہوگی ورک پلیس ہراساں کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ب پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں کے مساوی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی شہید وطن حیات محمد خان شیرپاؤ کے نظریاتی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کے سیاسی سماجی اور معاشی حقوق کی مکمل یقین دہانی کروائے گی اس سلسلے میں خاص طور پر اقلیتی برادری کی عبادات گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا صحت ۷ صوبائی صحت پالیسی کے تحت عوام کو بہترین عالج و معالجے کیلئے صوبہ کے ہر ضلع میں

جدید ترین ہسپتالوں کا قیام یونین کونسل کی سطح پر بنیادی سہولیات سے مزین بنیادی صحت مراکز کا قیام جس میں خواتین کے عالج کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے غریب عوام کو مفت ادویات اور بنیادی بیماریوں کے عالج کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے الف صوبے بھر میں ہر ڈویژن کی سطح پر جدید ترین برن سنٹر کے قیام کو یقینی بنانے سمیت ہر ڈی ایچ کیو میں جلے ہوئے مریضوں کیلئے چارکمرے برن سنٹر میں تبدیل کئے جائیں گے جن میں ان مریضوں کیلئے تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ب سانپ زہریلی کیڑے اور کتے کے کاٹنے کے انجکشن اور ویکسینیشن کی فراہمی کوبی ایچ یو سطح پر یقینی بنانے سمیت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی سطح پر مردہ خانے کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے کھیل ۸ ضلع کی سطح پر جدید سپورٹس کمپلیکس اور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان تعمیر کئے جائیں گے نجی شعبہ کی شراکت کیساتھ مختلف کھیلوں کے لیے نچلی سطح پر پر کشش پیکجز اور مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا لڑکیوں کے لیے کھیلوں کے خصوصی مراکز کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے گا ثقافت و ادب ۸ پشتو اکیڈمی کو خودمختا ر ادارہ بنائینگے تاکہ پشتو زبان کے ساتھ خیبر پختونخوا میں موجود دوسروں زبانوں کی ترویج و ترقی کیلئے کام کرے پختون ثقافت کو خصوصی توجہ دیں گے اور اس سے منسلک مختلف طبقات کو خصوصی مراعات کا پیکج دیں گے اس کے ساتھ ساتھ ڈویژن کی سطح پر کلچر سنٹر قائم کئے جائیں گے تاکہ ثقافتی اورادبی سرگرمیوں کو آسان بنایا جا سکے مادری زبانوں ہندکو سرائیکی چترالی اور دیگر مقامی زبانوں کی ترویج و ترقی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ صوبہ میں مادری زبانوں کی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے عالقائی ترقی ۹ پسماندہ عالقوں کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے امتیازی پالیسی اور طریقہ کا رکامکمل خاتمہ کیا جائے گا اور تمام عالقوں کی یکساں ترقی پر بھرپور توجہ دی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے کم ترقی یافتہ عالقوں کو ترقیاتی عالقوں کے برابرالنے کیلئے عملی کوششیں کی جائیں گی اسی مقصد کیلئے صوبے کو چار ریجنز میں تقسیم کیا جائے گاجو کہ ہزارہ مالکنڈ پشاور اور جنوبی اضالع پر مبنی ہوں گے اس مقصد کیلئے ایک فورم کی تشکیل کی جائے گی جو مسلسل ان ریجنز کی مانیٹرنگ کر کے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام عالقوں کی ترقی برابرو یکساں ہوں الف صوبہ کی خستہ حال سڑکوں اور پلوں کو جدید مواصالتی نطام سے ہم آہنگ کرتے ہوئے کسانوں اور صنعتکاروں کے لیے تمام اضالع میں سڑکوں کا وسیع جال بچایا جائے گاتاکہ فصلوں سبزیوں اور پھلوں کی بروقت مارکیٹ تک رسائی ممکن ہو سکے توانائی ۰۱ آئل اینڈ گیس کو بھی مزید فروغ دیا جائے گا جس کیلئے ایک جامع پیکج مرتب کیا جائے گااور اس کے ثمرات سے مقامی لوگوں اور عالقہ کو مستفید کیا جا ئے گا

الف خیبر پختونخوا کے معدنی شعبے کو مزید ترقی دی جائے گی تاکہ صوبہ میں معدنیات کے جو بیش بہا ذخائر ہیں اس کی بدولت صوبہ میں محاصل بڑھے اور زرمبادلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جا سکیں ب پن بجلی کے منصوبوں یعنی چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور اس میں عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ پانی کو بے دریغ ضیاع سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیموں اور بجلی پیدا کرنے کیلئے وفاق کے ساتھ مل کر بڑے ڈیموں کی تعمیر کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے 0990 کے معاہدہ برائے پانی تقسیم Accord( )Water کے تحت خیبر پختونخوا کے پانی کا حصہ کو یقینی بنایا جائے گا پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے صوبہ میں کم از کم 811 سمال ڈیم تعمیر کئے جائیں گے اور منڈا ڈیم اور چشمہ لفٹ کینال کی تعمیر وفاقی وسائل سے عدم دستیابی کی صورت میں صوبائی فنڈز سے مکمل کرانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے پانی کی تقسیم میں صوبے کا مکمل حصہ استعمال کرنے کیلئے صوبہ کے مختلف حصوں میں نہری نظام کا جال بچھا یا جائے گااور جو منصوبے ہم نے پچھلی حکومت میں شروع کئے ہیں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا سیاحت ۰۰ صوبہ کے قدرتی حسن سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اسے سیاحت کا مرکز بنایا جائے گا عالقائی تحفظ کیساتھ ساتھ سڑکوں ہوٹلوں اور دیگر سہولیات کا قیام ممکن بنایا جائے گا تاریخی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی بحالی کو یقینی بنا نا نشر و اشاعت ۰۲ خیبر پختونخوا کیلئے اپنا ٹیلی ویژن چینل شروع کیا جائے گا اور میڈیا کو تحفظ اور آزادی رائے اور ان کیلئے سہولتیں بڑھائی جائیں گی اس کے ساتھ ساتھ بڑے شہریوں میں میڈیا ممبران کو رہائشی سہولت کی فراہمی کیلئے باقاعدہ میڈیا سٹی بنائی جائے گی تمام پریس کلبوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے گا ترقی محنت کشاں ۰۱ خیبر پختونخوا میں لیبر کالونیوں کو ملکیتی بنیادوں پر مستحقین کو دیا جائے گا اور اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی خاطر ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کیا جائے گا محنت کشوں کے لیے پالیسی کو متعارف کرانا خصوصا غیر رسمی مزدوروں اور گھریلو مزدور عورتوں کیلئے پالیسی میں خصوصی اقدامات کی یقین دہانی عالوہ ازیں کم سے کم تنخواہ کو 81 ہزار روپے تک لے جایا جا ئے گا ماحولیات ۰۴ ماحولیات میں موسمی تبدیلی کے آثار کے شعبہ پر بھرپور توجہ دی جائے گی اور اس کو سنجیدگی سے بین االقوامی معیار کے مطابق ترقی دی جائے گی اس سلسلے میں حکومتی اور صوبائی اسمبلی کی سطح پر ٹاسک فورس قائم کرکے اسے مکمل اختیارات تفویض کئے جائیں گے اور اہداف مقرر کئے جائیں گے زراعت ۰۵ زرعی تحقیقی مراکز کو جدید خطوط پر ترقی دی جائے گی تاکہ زراعت کے جدید ترین تقاضوں کے تحت کسانوں کو رعایتی نرخ پر بیج مہیا کئے جاسکے مزید براں مقامی سطح پر زرعی مراکز کو جدید خطوط پر ترقی دی جائے گی اور منافع بخش فصلوں کو مناسب نرخوں پر عمل درامد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کاشکاروں کو اپنی محنت کی صحیح قیمت مل سکے